تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:3

مظفر گڑھ میں 20سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی

جیو نیوز - مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا، سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں، ملزم رکن قومی اسمبلی کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق مظفر گڑھ میں ایم این اے کے بھتیجے ناصر دستی نے ایک لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی۔لڑکی کے شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور ملزم کی خوب دھنائی کی۔بعد میں اس کے سرکے بال اور بھنویں مونڈ دیں۔واقعے کی خبر ملنے پر متاثرہ لڑکی کی والدہ صدمے سے نڈھال ہوگئی جسے حالت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.