2 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:24
حامد میر پر حملہ، عدالتی کمیشن کا چوتھا اجلاس آج ہوگا
جیو نیوز - کراچی… معروف صحافی اور جیونیوزکے سینئر اینکر حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کاآج چوتھا اجلاس ہو گا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن آج چوتھے روزبھی کراچی رجسٹری میں کارروائی کرے گا، انکوائری کمیشن کے روبرو حامد میر کے بھائی عامر میرنے اپنا بیان قلم بند کرادیاہے جبکہ پولیس ، رینجرز، آئی بی اور دیگر ادارے حامدمیرپرحملے سے متعلق اپنی رپورٹیں کمیشن میں جمع کراچکے ہیں۔