2 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:49
بنوں: 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ،بنوں کوہاٹ روڈ بلاک
جیو نیوز - بنوں…ملک بھر میں گرمی کے ساتھ ساتھ کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔بنوں کے مختلف علاقوں میں 22 گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگوں نے اجتجاج کرتے ہوئے بنوں کوہاٹ روڈ بلاک کردیا۔بنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگوں نے بنوں کوہاٹ پر دھرنا دیا ہوا ہے اور ٹائروں کو آگ لگاکر بنوں کوہاٹ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ مظاہرین کے مطابق بنوں اور مضافات میں 20سے 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ روز مرہ کا معمول بن چکی ہے جسکی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ادھرشمالی بلوچستان میں شہری علاقوں میں 15 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔سندھ میں 12 سے 14 گھنٹے اور پنجاب میں بھی صورتحال کچھ اسی طرح کی ہے 8 سے 10 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی ہے۔