تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:13

کراچی:پریڈی میں پولیس کارروائی، دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار ، اسلحہ برآمد

جیو نیوز - کراچی…پولیس نے کراچی کے علاقے پریڈی میں کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ساوتھ ناصر آفتاب کے مطابق پریڈی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے دو مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار گرفتار کرلیا جن کی شناخت عارف عرف کالا بچہ اور رشید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل کی متعدددوارداتوں میں ملوث ہیں،،،ملزمان کے قبضے سے ایک سرکاری کلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.