تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:45

افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پینٹاگون

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ پاکستان میں افغانستان اور بھارت پر حملہ کرنے والوں کے ٹھکانے ہیں جن کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے۔ دنیا بھر میں دہشت گردی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو اب بھی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں حاصل ہیں۔ بلوچستان اور فاٹا کے مدارس افغانستان اور بھارت پر حملوں کا سبب ہیں۔ جن کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔2013 کے دوران پاکستان میں القاعدہ کمزور ہوئی ۔جس کی قیادت اور دیگر جنگ جو گروپوں کے درمیان رابطے کٹ گئے ہیں۔ تاہم القاعدہ سمیت ، کالعدم تحریک طالبان ، پنجابی طالبان ، اور لشکر جھنگوی کی جانب سے مسلسل دہشت گرد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔رپورٹ میں حکومتی اقدامات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کئی نئے قوانین نافذ کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں گواہوں ، وکلا ، ججوں ، اور پولیس کو شدت پسندوں کی طرف سے ڈرایا دھمکایاجاتاہے۔ جس کی وجہ سے عدالتوں کی رفتار سست اور اکثر دہشت گردی کے ملزم بری ہوجاتے ہیں۔ لشکر طیبہ کی جانب سے پاکستان میں فنڈ ریزنگ کے باجود کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔ جن پاکستانی تنظیموں کو اقوام متحدہ نے دہشت گرد قرار دیا وہ آسانی سے اپنے نام بدل کر پابندیوں سے بچ نکلتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.