تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:18

حامد میر نے انکوائری کمیشن کو قاتلانہ حملے کے بارے میں بیان رکارڈ کرادیا

جیو نیوز - کراچی…سینئر صحافی حامد میر نے انکوائری کمیشن کو قاتلانہ حملے کے بارے میں بیان رکارڈ کرادیا، جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کے سامنے وھیل چیئر پر پیش ہوئے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن کی آج بھی کراچی رجسٹری میں کارروائی جاری ہے۔سینئر صحافی حامد میر اپنا بیان قلم بند کرانے وہیل چیئر پر کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔انکوائری کمیشن کے روبرو حامد میر کے بھائی عامر میر نے اپنا بیان قلم بند کراچکے ہیں جبکہ انکوائری کمیشن میں پولیس ، رینجرز، آئی بی اور دیگر اداروں کی رپورٹ بھی جمع کرائی جا چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.