تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:2

میانوالی، لوڈشیڈنگ پرتشدداحتجاج کے الزام میں 74ملزمان بری

جیو نیوز - سرگودھا…سرگودھا کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے میانوالی میں 3سال قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پرتشدداحتجاج کے الزام میں 74ملزمان کو بری کردیا ، مقدمے میں نامزد6ہزار نامعلوم افرادکو بھی بے گناہ قراردیاگیا ہے ،انسداددہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج اکمل خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پرتشدد احتجاج کے تین سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے مقدمے میں ملوث 74افرادکوبری کرنے کا حکم دیا ،جبکہ مقدمے میں 6ہزارنامعلوم افرادکو بھی بے گناہ قراردیدیا ۔3سال قبل میانوالی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پرتشدد احتجاج میں تین افرادہلاک ہوگئے تھے، احتجاج میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورتوڑ پھوڑ کے الزام میں 6ہزار افرادکے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھاجن میں 74افرادضمانت پر رہا تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.