2 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:6
لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کی جھوٹی امید نہیں دینا چاہتا، خواجہ آصف
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کی کوئی جھوٹی امید نہیں دینا چاہتا، جو بجلی چوری کرتے ہیں ان کی بجلی کاٹ دیں گے،بجلی اس کو ملے گی جو بل ادا کرے گا۔وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سڑکوں پرمظاہرہ کرنے والے افراد نادہندہ ہیں، چاہتے ہیں ان کو کنڈوں سے بجلی فراہم کی جائے،چند لاکھ نادہندگان کی سزا کروڑوں لوگوں کو نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بل نہ دینے والے فیڈرز کے نام مشتہر کررہے ہیں،ہم آہستہ آہستہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، کالی بھیڑیں پورے سسٹم میں موجود ہیں،بجلی چوری کے خلاف اوروصولیوں میں توقع کے مطابق کامیابی نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا آج بیان بھی ہے کہ فوج، میڈیا اور پارلیمنٹ مل کر مسائل حل کریں گے، ملک میں سرمایہ کاری کی صورت حال بہتر ہورہی ہے، کوشش ہے رمضان میں افطاری اورسحری کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔