تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:6

لیاری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق لیاری دریا آباد گلی نمبر 4 میں ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین افراد دوران علاج توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ بیٹے بھی شامل ہیں جن کی شناخت 55 سالہ حق داد خان، اور 25 سالہ یوسف خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے شخص کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.