تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:15

جیو اور جنگ کے خلاف پروپیگنڈہ مہم سے کارکنوں کو مشکلات

جیو نیوز - بہاولپور…جیواورجنگ گروپ کے خلاف پاکستان دشمن اورغدار ہونے کے الزامات پر مبنی پروپیگنڈہ مہم نے جیوکے کارکنوں کے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مشکلات پیدا کردی ہیں اورمختلف مقامات پرکارکنوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بہاولپور میں کیمرا مین کو تشدد کانشانہ بنایاگیاہے۔ بہاولپورمیں گذشتہ دنوں جیوکے کیمرہ مین آصف کبیر ایک ریلی کی کوریج کے لئے جارہے تھے، راستے میں انہیں موٹرسائیکل پرسوار تین افرادنے روکا۔ انہوں نے جیونیوز کے کیمرامین کو برا بھلا کہا، ملک دشمن اوربھارتی ایجنٹ قرار دیا، تشدد کا نشانہ بنایا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔انہوں نے موبائل فون اور کیمرا چھیننے کی کوشش بھی کی، اتفاق سے سامنے سے ایک کار آگئی جسے دیکھ کر ملزم خوف زدہ ہوکر فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.