2 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:39
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل پر کاروبار کھلنا، ٹرانسپورٹ بحال ہونا شروع
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج منائے جانے والے پرامن یوم سوگ کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے تاجروں اور دکانداروں سے کاروبار کھولنے اور ٹرانسپورٹروں سے گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی اپیل کردی جس کے بعد کاروبار،دکانیں اورپیٹرول پمپ کھلنا شروع ہوگئیں جبکہ بسیں، ٹیکسیاں،رکشے اور چنگ چی سڑکوں پر آنے لگے۔ شہر بھر میں معمولات ِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے بدھ کو اپنے چار کارکنوں کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کے بعد گزشتہ روز آج پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔