تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:28

الیکشن میں دھاندلی کرنے والے جمہوریت کے مجرم ہیں، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کرنے والے جمہوریت کے مجرم ہیں، 60کے بجائے صرف 4حلقوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، ایک لاکھ70ہزارووٹ میں سے 90ہزار ووٹ کا ریکارڈ ہی نہیں ہے، ریٹرننگ افسرکا احتساب کون کرے گا چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلے چیف جسٹس نے ریٹرننگ افسران سے خطاب کیا، 400کیسز ٹربیونل میں ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے والوں سے پوچھا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.