2 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:0
یوم سوگ، سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند، ٹریفک کم رہا
جیو نیوز - حیدرآباد…متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کی اپیل پر آج حیدر آباد، سکھر، ٹنڈوالہٰ یار سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دکانیں بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا،حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے بازاراور پیٹرول پمپس بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔ٹھٹھہ، خیرپور، سکھر، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈوالہٰ یار،نوابشاہ سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں اورقصبوں میں بھی دکانیں اور پیٹرول پمپس بند رہے۔ لاڑکانہ اور میرپورخاص اعلیٰ تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات معمول کے مطابق ہوئے تاہم حیدرآباد بورڈ کے زیر اہتمام 10اضلاع میں انٹر کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے، جن کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔