تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:13

کاروں میں سی این جی عیاشی ہے، وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی

جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے کاروں میں سی این جی کو عیاشی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایندھن صرف ٹیکسی اور بسوں کو ملنا چاہئے۔ وفاقی وزیر عباس خان آفریدی نے لاہور میں آپٹما رہنماوٴں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ توانائی بحران اور دیگر مسائل حل کریں گے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بند نہیں ہونے دیں گے، اس سیکٹر کو مراعات دے کر برآمدی ہدف 26 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ چیئرمین آپٹما پنجاب ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ انڈسٹری توانائی بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.