3 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:9
کراچی:پولیس اور سی پی ایل سی کی کارروائی، 2 بھتہ خور گرفتار
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے گزری میں پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کاروائی کرکے تاجر سے بھتہ مانگنے والے 2بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک تاجر کا چوکیدار ہے،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق گزری میں رہائش پزیر تاجر عشرت خان کو بھتہ خوروں کی جانب سے 10لاکھ روپے بھتے کی پرچی۔دھمکی آمیز خط اور اس کے ساتھ دوپسٹل کی گولیاں بھی ملیں،خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اگر اس نے مطلوبہ رقم مہیانہ کی تو اس کو اور اس کے بچوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔عشرت خان اس کی شکایت پولیس اور سی پی ایل سی میں کی،جس کے نتیجے میں مشترکہ کارروائی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے کارروائی کرکے 2بھتہ خوروں اسحاق اور بختیار کو گرفتار کرلیا،اسحاق تاجر کا ساتھی ہے جبکہ ان کے 2ساتھیوں عامر اور روشن کی گرفتاری کے لیے پارٹیوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔