3 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:23
انفارمیشن ہیروزکی فہرست جاری ، حامد میرکا نام بھی شامل
جیو نیوز - اسلام آباد…صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآوٴٹ بارڈرز نے انفارمیشن ہیروز کی فہرست جاری کردی،میڈیاہیروزمیں جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کا نام بھی شامل ہے۔رپورٹرز ودآوٴٹ بارڈرز نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر پہلی بارانفارمیشن ہیروز کی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں جیونیوزکے سینئراینکرحامدمیرکانام بھی شامل ہے۔تنظیم نے کہا ہے کہ حامد میر اسٹاررپورٹر ہیں۔ گزشتہ سال ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا اورگزشتہ ماہ 19 اپریل کو حامد میر پر کراچی میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔تنظیم نے کہا ہے کہ انفارمیشن ہیروزنے اپنے جراتمندانہ عمل سے معلومات کے تبادلے کی آزادی کو فروغ دینے میں مدد کی جس کا ذکر انسانی حقوق کے عالمی منشور کے آرٹیکل 19 میں کیا گیا ہے۔ان ہیروز نے عام آدمی کے مفاد کے لیے کام کیا۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ان صحافیوں کی جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وقف کرنا چاہیے جنھوں نے اپنے تحفظ یازندگی کی قربانی دی۔