3 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:51
ڈی آئی خان میں شوگرمل کے زہریلے مواد سے جاں بحق8افراد کی نمازجنازہ
جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز شوگر مل کے زہریلے مواد سے جاں بحق ہونے والے 9میں سے 8افراد کی نماز جنازہ رمک میں ادا کردی گئی ہے۔ڈی ایس پی آصف محمود کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں کئی مزدور اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے،کہ راستے میں شوگرملوں کے زہریلے مواد سے بھرے نالے کو عبور کرتے ہوئے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ایک خاتون اور بچی بے ہوش ہو کر نالے میں گرگئیں۔خاتون اور بچی کو بچانے کے لئے نالے میں اترنے والے دیگر افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی، امدادی کارروائیوں کے بعد خاتون اور بچی سمیت 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ 4 افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔مرنے والے 4افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔