تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:14

ایک سال بعد انتخابی عمل پر عمران خان کااحتجاج سمجھ سے بالا ہے،فرحت بابر

جیو نیوز - اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے سینئررہ نما سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے ایک سال بعد انتخابی عمل پر احتجاج کی کال اوربڑے میڈیاگروپ پرالزام تراشی حیران کن ہے، اس کے پیچھے کون ہے،عوام جانتے ہیں۔جیونیوزکے نمائندیآصف علی بھٹی کیساتھ خصوصی بات چیت میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ جوکچھ بڑے چینل کیخلاف ہورہاہے،اس کے بعد احتجاج شروع ہوا تو غیرجمہوری قوتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں ۔ اس کے پیچھے کون ہے،عوام اچھی طرح جانتے ہیں ،لیکن پیپلزپارٹی حصہ نہیں بنے گی۔فرحت اللہ بابر کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی سیکورٹی کے نام پربنائی گئی فرضی داستان چیلنج کرنے کاوقت آچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.