3 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:15
سونامی خان بتائیں خیبر پختون خوا میں دھاندلی ہوئی کہ نہیں، اے این پی سندھ
جیو نیوز - کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہاہے کہ غیر سنجیدہ،بچکانہ ،غیر ذمہ دارانہ اور آئے روز کے بدلتے ہوئے موٴقف سے سیاسی اناڑی کھلاڑی کے اصل روپ سے پوری قوم واقف ہوچکی ہے، ہم سونامی خان سے پوچھتے ہیں کہ خیبر پختون خوا میں بھی دھاندلی ہوئی ہے کہ نہیں؟باچا خان مرکز سے جاری بیان میں ترجمان اے این پی سندھ کا کہنا تھا کہ کپتان خان کے حالیہ الزامات کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ وہ کن قوتوں کے کاندھوں پر بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں، اناڑی کھلاڑی کے ان بیانات کے ذریعے ملک کے سب سے بڑے میڈیا ہاوٴس،چوٹی کے اینکر پرسنز و صحافیوں اور اہم قومی ادارے پر بے سروپا الزامات انتہائی شرم ناک ہیں جس میڈیا ہاوٴس نے ان کو سب سے زیادہ کوریج دی۔،ان کے ساتھ ملکر فلاحی مہم میں شراکت کی، آج انہی کے خلاف الزامات سے کپتان خان کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ مارچ کرنے اور بغیر ثبوت کے الزامات عائد کرنے سے بہتر ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختون خوا میں اپنی صوبائی حکومت پر توجہ دے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی سوچ کی سطح اسکول کی سطح سے بھی کم تر ہے۔