3 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:47
کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک،ایک زخمی
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کٹی پہاڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔