3 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:47
عالمی یوم صحافت: کوئین میری کالج لاہور میں خصوصی تقریب
جیو نیوز - لاہور…کوئین میری کالج لاہور میں شعبہ صحافت کی طالبات نے عالمی یومِ صحافت پر تقریب کااہتمام کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے لیے جنگ اور جیو گروپ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ عالمی یومِ صحافتپر کوئین میری کالج میں خصوصی تقریب سجائی گئی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ حامد میر پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ حرکت تھی ،انہیں سچ بولنے کی سزا دی گئی۔سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی نے پاکستان میں آزادی صحافت کے لیے صحافیوں کی تحاریک اور قربانیوں کی تاریخ بیان کی۔ سیمینار کے شرکاء کا کہناتھا کہ آزادی صحافت کے لیے جنگ اور جیو نیوزسمیت صحافی برادری نے بے شمار قربانیاں دیں، جنگ اور جیو نیوز کو غدار کہنا مناسب نہیں۔