4 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:21
کوہستان اور مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…کوہستان اور مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت4.5ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز داسو کوہستان کے علاقے میں تھا،محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلہ 45کلومیٹر زیرِ زمین آیا۔