تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:30

کراچی میں اسکول پرنسپل اور وکیل سمیت 8 شہریوں کا قتل

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں بھتا نہ دینے پر اسکول پرنسپل کو قتل کردیا گیا، فائرنگ کے دیگر واقعات میں وکیل سمیت 7 شہری مارے گئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن اسلام چوک کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار 2افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔جاں بحق افراد کی شناخت حماد ادریس ایڈووکیٹ اور نعمان شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق وکیل حماد ادریس ان کے ہمدرد جبکہ ڈرائیور نعمان کارکن تھا۔میٹروول سائٹ میں بھتا نہ دینے پراسکول پرنسپل کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی تو بھتا خور نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا۔ جبکہ ملزم کی فائرنگ سے مقتول پرنسپل کا بیٹا بھی زخمی ہو گیا۔ میٹرو ول ہی کے علاقے میں سینما کے قریب فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل ہوگیا،دوسری جانب نارتھ کراچی میں انڈہ موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.