4 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:54
لاہور:مہاراجارنجیت سنگھ کی بیوی اوربہو کی سمادھیاں شناخت سے محروم
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں موجود ہیں مہاراجا رنجیت سنگھ کی بیوی اور بہو کی سمادھیاں، رانی راج کور اور رانی چندر کور، کبھی پنجاب پر راج کرتی تھیں، آج انھیں لاہور میں بھی کم ہی لوگ جانتے ہیں۔باغات اور تاریخی عمارتوں کاشہرلاہور،جہاں بہت سی تاریخی عمارتیں حوادثِ زمانہ کا شکار ہوکرمعدوم ہوچکیں،یہاں کئی تاریخی عمارتیں ایسی بھی ہیں جن کا وجود توقائم ہے مگر شناخت کوئی نہیں جانتا۔ایسی ہی 2عمارتیں تاریخ کی دھول میں گم ہیں۔ سکھ راج پنجاب کی تاریخ میں کلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ اس راج کے آثار آج بھی لاہورمیں جابجا نظر آتے ہیں مگر کئی عمارتیں اور یادگاریں شناخت سے محروم ہیں۔ ان ہی عمارتوں میں شامل ہیں، اسلامیہ کالج سول لائنز میں موجود 2سمادھیاں بھی جن کی تاریخ سے طالب علم بھی لاعلم ہیں۔یہ سمادھیاں سکھ راج کی طاقتور اور امیر ترین خواتین رانی راج کور اور رانی چندرکور کی ہیں۔ رانی راج کورمہاراجا رنجیت سنگھ کی محبوب رانی تھی۔ جسیمہاراجا مائی نکائین کہہ کربھی پکارتے۔ رانی چندرکور راجا کے بیٹے کھڑک سنگھ کی بیوی تھی۔ عمارتوں میں دراڑیں، دیواروں میں شکستہ حالی، نقش ونگارپر سفیدی کی دبیز تہہ، اس خستہ حالی کا ذمہ دارکون؟ عوامی حلقوں کاکہناہے کہ سکھ عہد سے جڑے ان مٹتے آثار کاتحفظ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے، ایسانہ ہوعہد رفتہ کی ان نشانیوں کاذکرصرف کتابوں میں رہ جائے۔