4 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:46
جنگ اور جیو پر غداری کے الزامات تہمت ہیں ، علمائے کرام
جیو نیوز - کراچی…ملک کے جید علماء نے جیو اور جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف الزامات دینی اور اخلاقی لحاظ سے درست نہیں۔ملک کے جید علمائے کرام نے جنگ اورجیو پر غداری کے الزامات کو تہمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات عائد کرنے والوں کو اللہ کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ کا 75 برس کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وقت آنے پر جنگ اور جیو نے قوم کا ساتھ دیا ہے۔تحریک اہل حدیث پاکستا ن کے سرپرست پروفیسر یونس صدیقی نے کہا کہ جنگ اور جیو نے ہمیشہ پاکستان کی محبت لوگوں کے دلوں میں بھری،اور ہمیشہ ایسی پالیسی اپنائی جس سے پاکستان کا وقار بلند ہو۔ادارہ تنظیم المکاتب کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ کسی ثبوت کے بغیر کسی پر بھی غداری کا الزام عائد نہیں کیا جاسکتا۔علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کوئی ثبوت نہ ہو اور وہ پوری طرح ثابت نہ ہوجائے ،کسی کو غدار نہیں کہا جاسکتا۔