4 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:33
سرگودھا:پیٹرول پمپ میں آگ، 3 افراد زخمی، 6 رکشے جل گئے
جیو نیوز - سرگودھا…سرگودھا میں چونگی نمبر 12کے قریب پیٹرول پمپ کو لگنے والی آگ کے باعث ایس ایچ او سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ پیٹرول پمپ پر موجود 6چنگ چی رکشے جل کر خاکستر ہوگئے۔سرگودھا میں چونگی نمبر 12کے قریب رہائشی کمر شل علاقے میں قائم پیٹرول پمپ میں اس وقت آگ لگ گئی جب آئل ٹینکر کے ذریعے پیٹرول منتقل کیا جارہاتھا۔ آگ کے باعث گردونواح کی آبادیوں کوخالی کرالیا گیا۔ جبکہ پورے علاقے کی بجلی بھی بند کردی گئی، آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ کے باعث پیٹرول پمپ پر کھڑے 6چنگ چی رکشے بھی جل گئے جبکہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جن میں تھانہ فیکٹری ایریا کا ایس ایچ او بھی شامل ہے۔