تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:50

کراچی:لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان مارے گئے۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے فیصل پٹھان گروپ سے تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب بھی تھے،مارے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.