تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:38

عمران خان جیوپر لگائے گئے الزامات کاثبوت دیں ،افتخاراحمد

جیو نیوز - لاہور…جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ الیکشن 2013ء کے حوالے سے جیو نیوز پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں اور اس کیلئے وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آئیں اور مناظرہ کرلیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان نے 100صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کیا، اس میں ان الزامات کا ذکر کیوں نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے جیو نیوز پر الیکشن 2013ء کے دوران دھاندلی کے الزامات کے جواب میں جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ جیو نیوز کی پوری الیکشن ٹرانسمیشن کو اون کرتے ہیں اور وہ ثابت کریں گے کہ الزامات قطعی طور پر بے بنیاد ہیں۔ افتخار احمد نے کہا کہ اگر انتخابات کی رات کسی نے تقریر کی تو کیا وہ تقریر انہوں نے کرائی تھی؟ کیا ان کی ٹیم اس کا انتظام کیا تھا؟؟ افتخار احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر جو سو صفحات کا وہائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے، اس میں جیو پر نشر ہونے والے نتائج کے حوالے سے کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کو متعدد بار موٴقف پیش کرنے کے لیے چینل پر آنے کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے الیکشن ٹرانسمیشن کی فوٹیج مانگی وہ بھی فراہم کردی گئی، اس کے بعد کوئی جواب نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.