تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:49

لاہور: گھی کے گودام میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

جیو نیوز - لاہور…لاہورکے علاقے ہنجروال میں یوٹیلیٹی اسٹورزکے گودام میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد قا بو پا لیا گیا۔آپریشن میں 10 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ہنجروال میں واقع یوٹیلیٹی اسٹورز کے گھی کے ایک بڑے گودام میں رات ایک بجے اچانک آگ بھڑک اْٹھی،جس کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ریسکیو 1122 اورفائربریگیڈکی10 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، لیکن8گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پرقابوپایاجاسکا،حکام ابتدائی طورپرآتشزدگی سے ہونے والے نقصان کاتخمینہ15 سے 20 کروڑ روپے بتارہے ہیں۔ پولیس نے مختلف پہلووٴں پرتحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.