تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:46

لاہور: شہریوں کا جنگ ، جیو اور حامدمیر کے حق میں مظاہرہ

جیو نیوز - لاہور…لاہورکے شہریوں،تاجروں اورسول سوسائٹی کیارکان نے جنگ ،جیو، اورحامدمیرکے حق میں مظاہرہ کیا۔شہریوں،تاجروں اورسول سوسائٹی کے ارکان نے یہ مظاہرہ فیروز پورروڈ پر آشیانہ چوک میں کیا،شرکاء نے جنگ،جیونیوز،حامدمیر اورافتخاراحمد کے حق میں پوسٹرزاوربینرزاٹھارکھے تھے اوروہ ان کے حق میں پْرجوش نعرے لگا رہے تھے،نوعمربچوں کی بڑی تعدادبھی مظاہرے میں شریک ہوئی،انہوں نے تاجروں اورشہریوں کے جیوکی بندش نامنظور کے نعرے لگائے اورکہاکہ جنگ گروپ اور جیو نیوز ان کا پسندیدہ میڈیا گروپ ہے جس نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی اور آئین و قانون کی بالادستی کاعلم بلند کیا،وہ اس گروپ اور اس سے وابستہ صحافیوں کی دلیری اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.