4 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:18
باجوڑ ایجنسی میں سرحد پارسے فائرنگ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید
جیو نیوز - راولپنڈی…باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ صبح 11 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔