تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:34

ضلع گھوٹکی: بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان لوگوں نے نعم البدل تلاش کرلیا

جیو نیوز - گھوٹکی …ضلع گھوٹکی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان لوگوں نے شمسی توانائی کی صورت میں نعم البدل تلاش کرلیا۔ آٹا پیسنے والی چکی بھی شمسی توانائی پر چلائی جارہی ہے۔گھوٹکی میرپور ماتھیلو اور اوباڑو میں جاری اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے جہاں عوام کو تنگ کررکھا ہے وہیں کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پریشان حال لوگوں نے شمسی توانائی سے چلنے والے پنکھے اور لائٹیں لینا شروع کر دی ہیں۔ کموں شہید کے علاقے میں ایک آٹا چکی کے مالک نے سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والی لاکھوں روپے مالیت کی ایک سو بارہ پلیٹیں نصب کر کے صبح سے شام آٹھ گھنٹے تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.