تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:7

مسلم لیگ ق اور دیگر تنظیموں کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

جیو نیوز - سرگودھا…مسلم لیگ ق اور دیگر تنظیموں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اورفوج کی حمایت میں نعرے لگائے۔ پاک فوج سے یک جہتی کے لئے ملتان ،سرگودھا،گوجرانوالہ،گجرات،بہاول پور،منڈی بہا الدین، میر پور خاص اور تھر پارکر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کا اہتمام مسلم لیگ ق اور دیگر تنظیموں نے کیا تھا۔شرکانے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔مردوں کے ساتھ بڑی تعداد میں خواتین بھی ریلیوں میں شریک ہوئیں۔مقررین نے پاک فوج کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ،قوم ان کی قربانیوں کو بھلا نہیں سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.