تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:49

حیدر آباد:اندرون سندھ مٹی کے طوفان اور تیز ہوائیں،150 فیڈر بند

جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد،ٹنڈومحمدخان اورملحقہ علاقوں میں اتوار کی شام تیزہواوٴں کے ساتھ مٹی کاطوفان آیا ، تیزہواوٴں کے باعث150 سے زائدبجلی کے فیڈربند ہوگئے، اورلطیف آباداورقاسم آبادسمیت حیدرآباد شہرکے مختلف علاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دریں اثناء ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ تیزہواوٴں کے باعث بجلی کے فیڈربندکیے گئے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔علاوہ ازیں کراچی شرقی اور ملیر ضلع میں واقع گلستان جوہر اس کے اطراف کے علاقے میں بھی تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.