5 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:33
ٹنڈو الہٰ یار: ایک چولہے سے لگی آگ نے 150جھونپڑیاں جلا ڈالیں
جیو نیوز - ٹنڈو الہٰ یار…ٹنڈو الہٰ یار میں کھانا پکانے کے دوران تیزہواوٴں کے باعث آگ لگنے سے ایک سو پچا س سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں، گوٹھ محبت خان میں ایک جھونپڑی میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 150 سے زائد جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ٹنڈو الہٰ یار اور حیدرآباد سے فائر بریگیڈ پہنچی تاہم اس وقت تک تمام جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوچکی تھیں،، جھونپڑیوں میں رکھا تمام گھریلو سامان جل گیا، 4 بھینسیں بھی جھلس کر ہلاک ہوگئیں جبکہ بچوں اور خواتین کو جھونپڑیوں سے نکالنے کے دوران کچھ لوگ بھی جھلس کر زخمی ہوئے۔ جھونپڑیوں میں بھیل، کوہلی، میگھواڑ اور کھوسہ برادری کے لوگ آباد تھے جو مقامی زمیندار میر منصور تالپور کے ہاری تھے۔