تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:49

پشاور: اغوا برائے تاوان کے بعد بھتہ خوروں نے بھی تاجروں کا جینا دوبھر کردیا

جیو نیوز - پشاور… پشاور میں اغواء برائے تاوان کے بعد اب بھتہ خوروں نے تاجروں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ رواں سال 30 سے زیادہ تاجروں کے گھروں یا تجارتی مراکز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیا۔ سینکڑوں سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ سمیٹ کر دوسرے شہروں کا رخ کرلیاہے۔ پشاور میں جہاں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوا وہیں بھتہ خوربھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ کراچی اور لاہورکے بعد اب پشاور میں بھی تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں دی جارہی ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے نام پر روزانہ اور ماہانہ کی بنیادوں پرتاجروں سے بھتہ مانگاجارہاہے۔ ملکی اور غیر ملکی سموں سے فو ن کرکے بھی تاجروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ 700 سے زیادہ سرمایہ کاراپناکاروباردیگرشہروں کو منتقل کرچکے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال بھتہ دینے سے انکار پر 30 سے زیادہ دھماکے بھتہ خوروں نے کئے۔ بھتہ خوروں کے دھماکے عموماً معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں، جن میں دو سو گرام سے دو کلو گرام تک دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیاجاتاہے۔ نوتھیہ ،صد ر یونیورسٹی روڈ ،خیبر بازار ،صرافہ بازار اور قصہ خوانی کی معروف کاروباری شخصیات سے بھتہ وصول کیا جارہاہے یا اْن سے بھتے کی ڈیمانڈ کی جاچکی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بھتہ خوری میں جہا ں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، وہیں عام جرائم پیشہ افراد بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.