تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:9

برازیل: فیفا ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کے قریب بے گھر افراد کا قبضہ

جیو نیوز - ساؤ پالو…برازیل کے شہر ساوٴ پالو میں فیفا ورلڈ کپ 2014 کے لیے تعمیر کئے گئے اسٹیڈیم کے قریبی علاقے میں ایک ہزار سے زائد افراد نے قبضہ کر کے خیمے لگا لیے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسٹیڈیم سے4 کلومیٹردور ایک ہزار سے زائد بے گھر افراد نے غیرقانونی طور پر خیمے لگا کر قبضہ کرلیا ہے۔ بے گھر مزدور تحریک کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد علاقے میں مکانوں کے کرایوں میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے۔ اسٹیڈیم میں رواں سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2014 کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.