5 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:35
سندھ اسمبلی :غیرقانونی موبائل سمز کی بندش کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور
جیو نیوز - کراچی…سندھ اسمبلی نے غیرقانونی موبائل سمز بند کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی،پہلی جون سے سمز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت نادرا کے ذریعے جاری ہونگی۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی سیما ضیاء نے غیر قانونی موبائل سمز کے خلاف قرارداد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سمز دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہیں ، ایک ایک فرد کے پاس بیس بیس سمز ہیں۔ وزیرا طلاعات شرجیل مین نے قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران جب انہوں نے اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا نکلوایا تو ان کے نام پر 7 سمیں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کے پاس پانچ ہزار سمز نکلیں ، انہوں نے کہا کہ پہلی جون سے موبائل سمز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت نادرا کے ذریعے جاری ہونگی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورسندھ حکومت کی ہدایات کے باوجود غیرقانونی سمزبند نہیں کی گئیں، اسپیکر اسمبلی نے موبائل سمزسے متعلق قراردادپراظہارخیال کے دوران ایم کیو ایم سے متعلق الفاظ حذ ف کرادیے۔