5 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:12
لاہور:بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ
جیو نیوز - لاہور…شرپسندوں نے نیشنل ڈسپیچ اینڈ ٹرانسمیشن کمپنی کی ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیئے،جس کے بعد سسٹم میں بجلی مزید 150 میگا واٹ کم ہو گئی،ملک میں بجلی کا شارٹ فال3ہزار100میگا واٹ ہے۔شہروں اور دیہات میں12سے18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔این ٹی دی سی ترجمان کے مطابق شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد سے500 کے وی تربیلا شیخ محمدی ٹرانسمیشن لائن کے 3 ٹاورز اور220 کے وی شیخ محمدی داوٴد خیل ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز تباہ کر دیئے،ان ٹاورزکی تباہی سے سسٹم میں بجلی مزید 150 میگا واٹ کم ہو گئی، پشاور اور مردان کے متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار 10ہزار400میگاواٹ اورطلب13ہزار500میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 2ہزار900میگاواٹ اورتھرمل کے ذریعے ایک ہزار440میگاواٹ ہے،آئی پی پیز کا بجلی کی پیداوار میں حصہ 6ہزار60میگاواٹ ہے،ونڈ سے بھی4میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،چشنوپ ون معمول کی مرمت کیلئے بند ہے۔