تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:5

جیو اورجنگ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست دینے والا دھوکادہی کا ملزم نکلا

جیو نیوز - اسلام آباد…جیو اورجنگ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دینے والا ارشد بٹ دھوکادہی کاملزم نکلا، اس کے خلاف تھانا صدر چکوال میں دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج ہے اور اس مقدمے میں ضمانت پر ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ارشد بٹ کیخلاف مقدمہ 30 جولائی2005 کو درج ہوا، مقدمہ دفعہ 420، 468 اور471 کے تحت درج ہے۔ارشدمحمود بٹ نے یونین کونسل ناظم کے انتخابات کیلئے میٹرک کی جعلی سند پیش کی تھی، ارشدمحمود بٹ کی سند کو سرگودھا بورڈ سے چیک کرایا گیا تو جعلی نکلی۔ ارشد محمود بٹ یونین نائب ناظم رہا، ناظم کے انتخابات پر سند چیلنج ہوئی۔ ارشد محمود بٹ چکوال کا رہائشی ہے، یونین کونسل 5چکوال سے کاغذات جمع کرائے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.