تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:0

اسلام آبادہائیکور ٹ: جیو اور جنگ کیخلاف مقدمے کے اندراج کا حکم معطل

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آبادہائیکور ٹ نے جیو اور جنگ کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم معطل کردیا، جسٹس ریاض احمد خان نے جنگ گروپ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔جنگ گروپ نے مقدمے کے اندراج کے عدالتی حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ارشد بٹ نامی شہری کی درخواست پرمقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ جنگ گروپ کے وکیل فیصل اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست گزار نے پولیس سے رجوع نہیں کیا،مقدمے کے اندراج کیلئے جسٹس آف پیس کا حکم درست نہیں، مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست گزار ارشد بٹ متاثرہ فریق نہیں اور اس نے مقدمہ درج کرنے کیلئے ایس ایچ او مارگلہ سے رجوع نہیں کیا، سپریم کورٹ نے حامد میر پرحملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، جسٹس آف پیس کے پاس ایسی کوئی درخواست نہیں جوشہری کی جانب سے پولیس کودی گئی ہو۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعدجیو اور جنگ کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم معطل کرتے ہوئے جنگ گروپ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ سندھ، اسلام آباد اورلاہورہائیکورٹ اسی طرح کی درخواستیں پہلے ہی مسترد کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.