تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:14

خیبر پختونخوا میں خواتین کیلئے الگ جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختون خوا میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے خواتین کے لیے الگ جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق مردان میں ہائی سیکیورٹی جیل کی تعمیر اگلے ماہ مکمل ہوگی، صوابی میں بھی ہائی سیکیورٹی جیل تعمیر کی جائے گی جبکہ پشاور کی نئی سینٹرل جیل کی تعمیر کا کام جاری ہے، 7اضلاع اور تحصیلوں میں سب جیلیں قائم کی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ ، نوشہرہ، چارسدہ میں نئی ڈسٹرکٹ جیلیں تعمیر کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.