تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:19

کراچی: تمام علاقوں میں مرحلہ وار24 گھنٹوں کیلئے پانی بند رہے گا

جیو نیوز - کراچی…حب ڈیم سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث کراچی شہر کے تمام علاقوں میں مرحلہ وار24 گھنٹوں کے لیے پانی بند رہے گا۔ ترجمان کراچی واٹربورڈ کے مطابق پیرکی شام 6بجے سے منگل شام 6 بجے تک حیدرآباد کالونی، پیرکالونی، گارڈن ایسٹ، ویسٹ، مرزاآدم خان روڈ، بہارکالونی، آگرہ تاج کالونی اور لیاری میں پانی بند رہے گا، منگل شام 6 بجے سے بدھ کی شام 6بجے تک گلشن اقبال، اسکیم 33 میں، بدھ 6 بجے شام سے جمعرات 6 بجے شام تک پپری پمپنگ اسٹیشن سے لانڈھی ٹاوٴن، کورنگی، ڈیفنس، اختر کالونی، کشمیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں، جمعرات شام 6 بجے سے جمعہ شام 6 بجے تک گلستان جمال، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، جمعے سے ہفتے تک پی ای سی ایس ایچ سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی، کے ڈی اے اسکیم ون، کراچی ایڈمن سوسائٹی، طارق روڈ، گلستان جوہر اور ہفتے سے اتوار تک سول اسپتال، صدر، رنچھوڑلائن، میٹھادر، کھارادر، لائٹ ہاوٴس، پاکستان چوک، برنس روڈ اور لائنز ایریا میں 24گھنٹے کیلئے پانی فراہم نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.