5 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:19
کراچی: 2 مئی کو ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے 15 مئی کو ہوں گے
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں 2 مئی کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پرامن یوم سوگ کے موقع پر ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے 15 مئی کو ہوں گے ۔انٹربورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق انٹربورڈ کے تحت 2 مئی کو ملتوی ہونے والا مطالعہ پاکستان اورشماریات کا پرچہ اب جمعرات 15 مئی کو ہوگا۔