تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:4

10لاکھ افراد سڑکوں پر آجائیں ٹارگٹ کلنگکم ہوجائے گی،امینشہیدی

جیو نیوز - کراچی …کراچی سمیت ملک بھرمیں کہیں بھی شیعہ سنی جھگڑا نہیں، جب تک عوام کوخود اپنے دفاع میں منظم نہیں ہو نگے حکمران بھی عوام کی حفاظت میں غفلت برتتے رہیں گے،2 کروڑآبادی کے شہر سے صرف 10لاکھ افراد سڑک پر آجائیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کراچی مختلف ڈسٹرک میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے کرتے ہوئے کیاعلامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ایک عالمی سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، کرپشن اور لوٹ مارایک گریٹ گیم کا حصہ ہے، شہر اور شہریوں کی بقاء کے لئے تمام طبقات کو اکھٹا ہو نا ہو گا، ایک مخصوص گروہ ملک کو بے امن کر نے کے در پہ ہے، کہیں بھی شیعہ سنی جھگڑا نہیں، حکومت کی پالیسیز نے پاکستان کو داخلی اور خارجی سطح پر تنہا کر دیا ہے، ہمسایہ ممالک پاکستان سے ناراض ہیں ، حکومت کو ملک کی بقاء کی خاطر جلد طالبان یا پاکستان میں سے کسی کا انتخاب کر نا ہوگا۔انہوں نے کراچی کے شیعہ سنی عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ 2 کروڑآبادی کے شہر سے صرف 10لاکھ افراد سڑک پر آجائیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی،دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے لیکن علماء اور عوام کی خاموشی باعث افسوس ہے،رنگ و نسل ، مذہب و مسلک کی تفریق سے بالاتر ہو کر شہر کے امن کے لیئے اکھٹا ہو نا ہو گا، جب تک عوام کوخود اپنے دفاع میں منظم نہیں ہو نگے حکمران بھی عوام کی حفاظت میں غفلت برتتے رہیں گے۔اس سے قبل علامہ امین شہیدی اپنے چار روزہ دورہ کراچی کے دوران ملیر ، شاہ فیصل ، اسٹیل ٹاون، گلبہار، انچولی، سرجانی ،اورنگی ٹاون، رضویہ، ناظم آباداور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی، بعد ازاں علامہ امین شہیدی نے مسجد خیر العمل میں مجلس شہادت امام علی نقی (ع)،شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ شہدائے امامیہ کانفرنس اور امام بارگاہ بزم فاطمہ ()میں جشن معصومین ()سے بھی خطاب کیاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مبشر حسن اور علامہ علی انور بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.