تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:56

پشاور:پیپلزپارٹی کی تقریب میں جیالوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں چلادیں

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں پیپلزپارٹی کی تقریب میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے ،کارکن آپس میں لڑ پڑے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پشاور کے رہنما اور سابق ایم این اے قمر عباس کی چھٹی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ پشاور پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں جیالوں نے ہال کی کرسیاں ایک دوسرے پر چلا دیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان کی تقریر روکنے پر ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ دوسری جانب پشاور پریس کلب کی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بد نظمی اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ پیپلز پارٹی کو پریس کلب میں کسی بھی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.