6 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:12
پشاور : چار ماہ میں مجموعی طور پر جرائم کی 8 ہزار سے زیادہ وارداتیں
جیو نیوز - پشاور…پشاور میں چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر جرائم کی 8 ہزار سے زیادہ وارداتیں ہوئیں۔ قتل اقدام قتل کے واقعات سر فہرست رہے۔ پشاور میں رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 2سو5 افراد کو مختلف تنازعات میں قتل کیاگیا۔ جبکہ 163 افراد زخمی ہوئے۔بھتہ خوری کے 48 مقدمات درج ہوئے۔ اغواء کے 60 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔ ایک بینک ڈکیتی سمیت چوری اورڈکیتی کے 107 واقعات ہوئے۔ جبکہ کار ،موٹر سائیکل چوری یا چھینے جانے کے 64 مقدمات درج ہوئے۔ 364 ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔ شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے 70 واقعات اورپولیس اہلکاروں پر26 حملے ہوئے۔