6 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:54
لاپتا کارکنوں کی بازیابی: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس
جیو نیوز - کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلیے قائم کی گئی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی کا وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پہلا اجلاس منگل کی شام ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلیے جامع اور مربوط لائحہ عمل پرگفتگو کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاپتا کارکنوں کی جلد بازیابی کیلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے ہوگا،اس موقع پر اجلاس میں ایم کیو ایم کے جاں بحق کارکنوں کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی ،اورلواحقین سے اظہار افسوس کیا گیا۔