6 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:54
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کودھمکی آمیزخط موصول
جیو نیوز - نئی دہلی …نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کودھمکی آمیزخط موصول ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیزخط کچھ دن پہلے پاکستانی ہائی کمیشن کو ملا، جس کے بعد پاکستان نے ہائی کمیشن اسٹاف کی سیکیورٹی کے لیے بھارتی حکومت سے اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر نے اس حوالے سے بھارتی دفترخارجہ کیحکام سے ملاقات کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دھمکی آمیزخط کی تفتیش کرائی جائے اور بھیجنے والوں کا پتا چلایا جائے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی ذمے داری ہے کہ پاکستانی اسٹاف کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جواب میں بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارت خانوں کو ہر ممکن سیکیورٹی دی جاتی ہے اور پاکستان کے لیے بھی ایسا ہی ہے۔