تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:19

فلسطینیوں کے حق واپسی کا ہر صورت دفا کریں گے، حامد سعید کاظمی

جیو نیوز - کراچی…سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مولانا حامد سعید کاظمی اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کا ہر صورت دفا کریں گے،فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے ہر وقت تیار ہیں، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سے ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیا ،ا س موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے محمد یاسر اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا حامد سعید کاظمی کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت در اصل ظالموں اور مظلوموں کے درمیان فرق کی واضح لکیر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب دنیا بھر سے مظلوم فلسطینی اپنے وطن کی جانب رواں دواں ہو ں گے اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہید ی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دہانی کرواتے ہیں کہ فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کی خاطر صف اول میں رہیں گے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کربلائی نے مولانا حامد سعید کاظمی اور علامہ امین شہیدی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مئی میں جاری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مہم ”یوم نکبہ“ ”یوم واپسی فلسطین“ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے مختلف پروگراموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.